QR CodeQR Code

القدس ریلی، آئی ایس او نے لاہور میں انتظامات مکمل کر لئے، علماء کے اعزاز میں افطار پارٹی

31 May 2018 21:43

آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ لاہور و مضافات میں علماء کرام، سینئرز، مدارس کے طلباء اور دیگر تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، مہم میں بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے القدس ریلی میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے روز دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس کا انعقاد کیا جاتا ہے، ملک بھر کی طرح لاہور میں امسال بھی عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور کے آئمہ جمعہ اور علماء کرام کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی رہنماء آئی ایس او میثم جعفری، قاسم شمسی، علی کاظمی ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا نے بھی شرکت کی۔ علماء کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فسلطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ یوم القدس فلسطینیوں کیساتھ حمایت و یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لاہور میں مرکزی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو اسلام پورہ تا اسمبلی ہال ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں بچوں عورتوں جوانوں سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوں گے۔ تقریب میں علماء کرام نے القدس ریلی کے بارے تجاویز بھی دی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سربراہ علامہ مبارک موسوی، ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی، ادارہ التنزیل کے سربراہ آغا علی عباس سمیت لاہور و مضافات کے درجنوں علماء کرام و سابقین آئی ایس او نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 728688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728688/القدس-ریلی-ا-ئی-ایس-او-نے-لاہور-میں-انتظامات-مکمل-کر-لئے-علماء-کے-اعزاز-افطار-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org