0
Thursday 31 May 2018 23:35

ملک کی تقدیر کیساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کو اس بار جدہ نہیں بھاگنے دینگے، ناصر حسین شاہ

ملک کی تقدیر کیساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کو اس بار جدہ نہیں بھاگنے دینگے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف الزام تراشی کے بجائے 56 کمپنیوں میں ڈالے ڈاکے کا حساب دیں، شیر بجلی کھا گیا، شہباز شریف بتائیں اب انکا نام کیا رکھا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملتان میٹرو ہو یا بجلی گھر، شہباز شریف نے خزانہ لوٹنے میں نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، خدا کا شکر ہے آج رات 12 بجے ملک سے سند یافتہ چوروں کا سایہ اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آصف زرداری سے ایک بار پھر معافی مانگتے نظر آئیں گے، ملک کی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو اس بار جدہ نہیں بھاگنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ڈاکہ زنی کے 5 سال مکمل ہوگئے، پاکستان کو شریف بھائیوں نے اکیلے نہیں لوٹا، پورا ٹبر اس کام میں ساتھ رہا، بھائی، بیٹے، سمدھی، بھانجے سمیت پورا شریف خاندان پاکستان کو لوٹنے میں مصروف رہا۔
خبر کا کوڈ : 728707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش