0
Wednesday 18 May 2011 22:12

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے کئی افسران اور اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ڈی آئی جی مردان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے کئی افسران اور اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ڈی آئی جی مردان
صوابی:اسلام ٹائمز۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مردان ریجن عبداللہ خان نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبہ خیبر پختونخوا پولیس کے کئی افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او صوابی کے آفس میں پولیس دربار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران انسپکٹر تھانہ صوابی محمد فیاض خان، ایس ایچ او تھانہ لاہور شیر افسر خان، ایس ایچ او تھانہ کالو خان اظہار شاہ خان، ایس ایچ او تھانہ ٹوپی نذیر خان، انچارج اے ٹی ایس سکواڈ نذیر حسین، انچارج ڈی ایس بی مراد علی شاہ، اے ایس آئیز نورالامین، منصف علی، کانسٹیبلان محمد نعیم اور امتیاز کو تعریفی اسناد اور انعامات دئیے۔
ایس پی انوسٹی گیشن، انچارج ایلیٹ سہیل خان، ڈی ایس پیز، تمام انسپکٹرز، ایس ایچ او، کلریکل سٹاف اور دیگر افسران و اہلکاران نے بھی دربار میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی عبداللہ خان نے کہا کہ اس وقت پولیس فورسز انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے کیونکہ ایک طرف پولیس صوبے میں جرائم کے خاتمے جبکہ دوسری طرف امن قائم کرنے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور اس جنگ میں کانسٹیبل سے لیکر اے آئی جی پی تک جانوں کے نذرانے محض عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ڈویژن کی سطح پر خصوصی شکایتی سیلز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس کا دائرہ اضلاع اور تھانہ جات تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے تھانہ جات کے محررز کو ہدایت کی وہ تھانوں میں آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا کریں اور اپنا غیر مناسب رویہ تبدیل کریں۔ انہوں نے پولیس لائن صوابی اور صوابی انٹر چینج خودکش حملوں کے دوران صوابی پولیس کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ تھانوں کی سطح پر قائم مصالحتی کمیٹیوں کے ساتھ دفعہ 107 اور دیگر معاشرتی تلخیوں کے خاتمے تک تعاون کیا جائے تاکہ معمولی نوعیت کے کیسز عدالتوں تک نہ جا پہنچیں اور چھوٹے موٹے کیسز مقامی سطح پر حل ہو سکیں، قبل ازیں انہوں نے ڈی پی او صوابی محمد اعجاز خان کے ہمراہ یار حسین میں سی ڈیز مارکیٹ میں بم دھماکوں کی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکوں کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس جلد اصل مجرموں تک پہنچ جائے گی عوام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتی منظوری کے بعد تمام تھانہ جات کو دو دو موبائل گاڑیاں فراہم کر دی جایئں گی
خبر کا کوڈ : 72876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش