QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، پولیس اہلکارکی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

1 Jun 2018 11:22

لوہر ملک پورہ ٹھنڈا میرہ کے علاقہ میں اظہر نامی پولیس اہلکار نے گھریلو تنازعے پر طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی محمد علی اور زبیر موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ زیشان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گھریلو تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں لوہر ملک پورہ ٹھنڈا میرہ کے علاقہ میں اظہر نامی پولیس اہلکار نے گھریلو تنازعے پر طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی محمد علی اور زبیر موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ زیشان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو بینظیر شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار اظہر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 728763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728763/ایبٹ-آباد-پولیس-اہلکارکی-فائرنگ-سے-2-بھائی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org