0
Friday 1 Jun 2018 18:07

پاک بحریہ کے لئے چین سے دو بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ

پاک بحریہ کے لئے چین سے دو بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے لئے دو بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پایا۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی بھی شریک ہوئے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں سال 2021ء تک چار 054 A جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ ہوں گے۔ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے آپریشنز میں پاک بحریہ مزید مؤثر انداز سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ ٹائپ 054 A جہاز، جدید اور باصلاحیت جنگی جہاز ہیں جو عصرِ حاضر کے ہتھیاروں بشمول دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز سے لیس ہیں۔ ان جدید جہازوں کے حصول سے پاک بحریہ میں قابل قدر اضافہ ہوگا جو کہ پاکستان کے قومی بحری اثاثوں کی دفاعی فوج ہے۔ تقریب میں چین کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور شخصیات، پاک بحریہ، حکومتی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 728800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش