QR CodeQR Code

پشاور، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں بینرز آویزاں

1 Jun 2018 20:53

مختلف تاجر تنظیموں، محکمہ پولیس، بلدیاتی نمائندوں اور سوشل ورکرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جس پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں چاند رات کو ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔ مختلف تاجر تنظیموں، محکمہ پولیس، بلدیاتی نمائندوں اور سوشل ورکرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جس پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے اور اس خوشی کے موقع پر کسی کے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ جس پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کے حوالے سے کلمات درج تھے اور فائرنگ کرنے کی صورت میں مذکورہ افراد کے حوالے سے متعلقہ تھانے کو مطلع کرنے کے لئے نمبرز بھی لکھے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 728826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728826/پشاور-ہوائی-فائرنگ-کی-روک-تھام-کے-سلسلے-میں-بینرز-ا-ویزاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org