QR CodeQR Code

امریکی سینیٹرز نے پاکستان کی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا، امداد سے قبل دہشتگردی کیخلاف اقدامات کو یقینی بنایا جائے

18 May 2011 22:17

اسلام ٹائمز:سینیٹرز کا کہنا تھا کہ طالبان اور القاعدہ کے خلاف پاکستانی کردار کا جائزہ لیا جائے، کیونکہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے پتہ چلتا ہے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پرعزم نہیں۔ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ کانگرس کی جانب سے دوبارہ پاکستان کی سکیورٹی امدادمیں اضافے پر انہیں تشویش ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹرز نے پاکستان کو دی جانے والی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، ڈیموکریٹ امریکی سینیٹرز نے یہ مطالبہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو لکھے گئے خط میں کیا۔ لکھے گئے خط میں سینیٹرز نے لکھا ہے کہ امداد جاری کرنے سے قبل اس بات کی تصدیق کر لی جا ئے کہ پاکستان انتہاپسندی کیخلاف بھرپور کاروائی کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو موثر بنایا جائے۔ خط میں سینیٹرز نے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا بھی احاطہ کیا ہے۔
امریکی سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستان کو امداد کی فراہمی سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہا ہے یا نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے نام لکھے گئے ایک خط میں ڈیموکریٹس سینیٹرز ڈیانا فینسٹن اور میکس باؤکس نے کہا ہےکہ وہ پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ ہیں، لیکن یہ سوال ابھی تک موجود ہے کہ پاکستانی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ دہشتگرد گروپوں کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ طالبان اور القاعدہ کے خلاف پاکستانی کردار کا جائزہ لیا جائے، کیونکہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے پتہ چلتا ہے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پرعزم نہیں۔ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ کانگرس کی جانب سے دوبارہ پاکستان کی سکیورٹی امدادمیں اضافے پر انہیں تشویش ہے۔


خبر کا کوڈ: 72884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72884/امریکی-سینیٹرز-نے-پاکستان-کی-امداد-پر-نظرثانی-کا-مطالبہ-کر-دیا-سے-قبل-دہشتگردی-کیخلاف-اقدامات-کو-یقینی-بنایا-جائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org