QR CodeQR Code

پاکستان امن سے محبت کرنیوالا ملک ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

2 Jun 2018 00:03

اقوام متحدہ کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیس کیپرز ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں یو این امن مشن میں شامل 7 پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور عالمی امن کے لئے کردار ادا کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیس کیپرز ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں یو این امن مشن میں شامل 7 پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یو این امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی جوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور عالمی امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 728864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728864/پاکستان-امن-سے-محبت-کرنیوالا-ملک-ہے-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org