0
Saturday 2 Jun 2018 12:20

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیٹیکل محرر جاں بحق

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیٹیکل محرر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے کم سروبی میں دہشت گردوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ جاں بحق، جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملہ اسوقت کیا گیا جب شمالی وزیرستان کے علاقہ کم سروبی میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے، حملہ اتنا شدید تھا کہ لیویز اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ جاں بحق، جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملے کے دوران ایک اہلکار تاحال لاپتہ بھی ہو گیا ہے، جس کی تلاش کے لئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فاٹا انضمام کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں پر یہ پہلا دہشت گرد حملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 728939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش