0
Saturday 2 Jun 2018 12:27

اسسٹنٹ کمشنر صوابی کی گاڑی نے 4 افراد کو کچل ڈالا

اسسٹنٹ کمشنر صوابی کی گاڑی نے 4 افراد کو کچل ڈالا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق، جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جا رہے تھے، جونہی وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی 2 موٹر سائیکلوں پر ان کی گاڑی چڑھ دوڑی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ موٹر سائیکل پر موجود ایک شخص شدید زخمی ہوا، جسے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا، جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے، حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 728941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش