0
Wednesday 18 May 2011 23:35

اسرائیل فلسطین مذاکرات پہلے سے زیادہ ضروری ہیں، اوباما

اسرائیل فلسطین مذاکرات پہلے سے زیادہ ضروری ہیں، اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے اسرائیل فلسطین مذاکرات پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہیں۔ مسئلے کا دو ریاستی حل نکالنا ہو گا۔ شاہ عبداللہ نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ جس میں مشرق وسطٰی امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی بحالی کا رستہ تلاش کرنا چاہے، تاکہ مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جاسکے۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے مشرق وسطٰی کو درپیش مسائل پر امریکی صدر کے کردار کو سراہا امریکی صدر کل مشرق وسطٰی سے متعلق امور پر خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 72896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش