QR CodeQR Code

اسرائیل فلسطین مذاکرات پہلے سے زیادہ ضروری ہیں، اوباما

18 May 2011 23:35

اسلام ٹائمز:امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی بحالی کا رستہ تلاش کرنا چاہے، تاکہ مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جاسکے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے اسرائیل فلسطین مذاکرات پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہیں۔ مسئلے کا دو ریاستی حل نکالنا ہو گا۔ شاہ عبداللہ نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ جس میں مشرق وسطٰی امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی بحالی کا رستہ تلاش کرنا چاہے، تاکہ مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جاسکے۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے مشرق وسطٰی کو درپیش مسائل پر امریکی صدر کے کردار کو سراہا امریکی صدر کل مشرق وسطٰی سے متعلق امور پر خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 72896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72896/اسرائیل-فلسطین-مذاکرات-پہلے-سے-زیادہ-ضروری-ہیں-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org