QR CodeQR Code

خالد مقبول اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے، 5 فروری کی شرائط پر میں جانے کو تیار ہوں۔، فاروق ستار

2 Jun 2018 14:28

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں، لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں، لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میری طرف سے متحد ہو جانے میں کوئی کسر نہیں ہے، 5 مئی کے جلسے کے بعد سے بہادرآباد کی طرف سے کچھ اور آفرز کی جا رہی ہیں، خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں، اس پر میں جانے کو تیار ہوں۔  انہوں نے کہا کہ بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا، خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں، لیکن اس کی کوئی حد رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 26 مئی کو جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کیلئے جلسہ کرنے پر بہادرآباد والے نہیں مانے، ساتھی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، پھر دیکھ لیں گے کہ میں اور بہادرآباد کے ساتھی مل کر ٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 728965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728965/خالد-مقبول-اپنی-پہلے-کی-آفر-سے-ہٹ-گئے-5-فروری-شرائط-پر-میں-جانے-کو-تیار-ہوں-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org