0
Saturday 2 Jun 2018 19:59

لاہور پولیس کا جیمرز آلات والی 2 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا جیمرز آلات والی 2 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران سیاسی جلسے جلوسوں اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون جیمرز والی 2 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2 گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ اس سے قبل لاہور پولیس نے پنجاب حکومت سے 3 جیمرز گاڑیاں خریدنے کی پیش کش کی تھی تاہم محکمہ خزانہ کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16 اعشاریہ 5 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ تین گاڑیوں کی قیمت 18 ملین روپے بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے ملنے والی رقم سے اب دو گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور پولیس نے تیسری گاڑی کی خریداری کیلئے مزید ڈیڑھ ملین روپے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 728981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش