QR CodeQR Code

پنجاب کیلئے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا، مریم اورنگزیب

2 Jun 2018 17:13

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر وطلاعات نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کی 5 سالہ کارکردگی پر بات ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کی 5 سالہ کارکردگی پر بات ہوئی جب کہ اس دوران عام انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا ہمیں امید ہےکہ انتخابات بروقت ہوں گے، عوام بھی تیار نظر آتے ہیں، نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمے داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا، عمران خان اور ان کے حواریوں میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔ سابق وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے، ہم نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی۔
 


خبر کا کوڈ: 728998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728998/پنجاب-کیلئے-نگران-وزیراعلی-کے-نام-پر-پی-ٹی-آئی-نے-مضحکہ-خیز-طرز-عمل-اختیار-کیا-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org