QR CodeQR Code

پاکستان کی اعلٰی قیادت کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا، امریکا

19 May 2011 00:03

اسلام ٹائمز:امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ پاکستانی قیادت اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے بارے میں جانتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کو امداد جاری رکھنی چاہئے کیونکہ یہ امریکا کے اپنے مفاد میں ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلٰی قیادت کو اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا علم نہیں تھا، تاہم کوئی نہ کوئی ضرور جانتا تھا کہ اسامہ پاکستان میں ہے۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ پاکستانی قیادت اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے بارے میں جانتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کو امداد جاری رکھنی چاہئے کیونکہ یہ امریکا کے اپنے مفاد میں ہے۔ ادھر امریکی افواج کے سربراہ مائیک مولن نے بھی کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 72900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72900/پاکستان-کی-اعل-ی-قیادت-کو-اسامہ-موجودگی-کا-علم-نہیں-تھا-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org