0
Saturday 2 Jun 2018 17:20

کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرینگے، ایاز صادق

کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرینگے، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کا حکم دیا تھا جسے اب الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمںٹ میں ساری جماعتوں نے الیکشن ریفارم ایکٹ منظور کیا، اسمبلی کا کسٹوڈین ہونے کے ناطے یہ میری ذمہ داری ہے جو قانون انہوں نے پاس کیا وہ ایک سنگل بینچ جس نے فارم تبدیل کرنے کا کہا اس کے خلاف پٹیشن فائل کروں اور اسے کالعدم قرار دینے کا کہوں۔ انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن اب نئے فارم بنائے گی پھر یہ صدر کو بھیجے جائیں گے اس سے الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے لہٰذا اپنی درخواست میں اپیل کروں گاکہ الیکشن شیڈول آگیا ہے اور جو تاریخ رکھی گئی ہے اس میں ردو بدل نہ کیا جائے، الیکشن وقت پر کرائے جائیں۔ اسپیکر کا کہنا تھاکہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے، عدالت کو حکومت ختم ہونے سے قبل فیصلہ دینا چاہیے تھا۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف 2002ء کی طرح 2018ء میں بھی سازشیں ہوئیں لیکن جس کے ساتھ اللہ ہو اسے کسی سازش کی پرواہ نہیں ہوتی۔
 
خبر کا کوڈ : 729002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش