QR CodeQR Code

ڈاکٹر محمد نعیم خان بلتستان یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تعینات

2 Jun 2018 23:08

ڈاکٹر محمد نعیم نے کینیڈا یونیورسٹی سے زولوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، وہ پنجاب یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ لائف سائنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کو بلتستان یونیورسٹی کا تین سال کیلئے وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے بلتستان یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد نعیم نے کینیڈا یونیورسٹی سے زولوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، وہ پنجاب یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد نعیم نے کئی بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے قائم سرچ کمیٹی نے مختلف امیدواروں سے انٹرویو کے بعد تین نام صدر کو بجھوا دیے تھے۔ صدر نے حتمی طور پر ڈاکٹر نعیم کو وی سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
 


خبر کا کوڈ: 729092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729092/ڈاکٹر-محمد-نعیم-خان-بلتستان-یونیورسٹی-کے-پہلے-وائس-چانسلر-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org