QR CodeQR Code

رائے عامہ بہت بڑی طاقت ہے جس نے کئی ممالک کو اسرائیل تسلیم کرنے سے روکا ہوا ہے، علامہ ناصر عباس

2 Jun 2018 23:21

اسلام آباد میں فلسطین فاونڈیشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ بعض ممالک میں اسرائیلی سفارتخانے موجود ہیں، شام، یمن، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے، جسکے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کار فرما ہے۔


اسلالم ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قرآنی حکم ہے کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے۔ ظلم ان کا شیوہ ہے، ان کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے۔ ہمیں یہود و نصاریٰ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے، چند مسلمان ریاستوں نے غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات قایم کئے ہوئے ہیں، جو انتہائی افسوسناک امر ہے، بعض ممالک میں اسرائیلی سفارتخانے موجود ہیں، شام، یمن، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے، جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کار فرما ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ نیل و فرات کی باتیں کرنے والا اسرائیل آج دیواریں کھڑی کرکے دفاع پر مجبور ہے، حزب اللہ کی اسرائیل مخالف جنگوں کے بعد غاصب صہیونی ریاست کی ہیبت قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ یہ ہمت اور حوصلہ امام خمینی نے امت مسلمہ کو فراہم کیا، امت مسلمہ سے کہا کہ پوری رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے نام پر منائیں۔ اگر عوام اور رائے عامہ نہ ہوتی تو بہت سے مسلمان ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر چکے ہوتے، یہی رائے عامہ مسئلہ فلسطین کو دفن ہونے سے بچا رہی ہے، آج یہ مسئلہ انسانیت کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 729096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729096/رائے-عامہ-بہت-بڑی-طاقت-ہے-جس-نے-کئی-ممالک-کو-اسرائیل-تسلیم-کرنے-سے-روکا-ہوا-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org