0
Sunday 3 Jun 2018 17:03

مسئلہ کشمیر کے پُروقار اور دائمی حل کیلئے بامعنی مذاکراتی عمل لازمی ہے، محمد یوسف نقاش

مسئلہ کشمیر کے پُروقار اور دائمی حل کیلئے بامعنی مذاکراتی عمل لازمی ہے، محمد یوسف نقاش
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر قائدین بشمول اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (ایچ) کے چیئرمین جاوید احمد میر نے پریس کے نام ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کی مناسبت سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی و انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کے حل کے لئے سیاسی و انسانی اپروچ کی ضرورت ہے نہ کہ ملٹری اپروچ جو بھارت کی اب تک کی پالیسی ہے۔ انہوں نے اس تنازعہ کا یہاں کے عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق آبرومندانہ اور حتمی حل کے لئے بلاشرط بامعنی، سنجیدہ اور مربوط مذاکراتی عمل پر ذور دیا اور کہا کہ بلا شرط، سنجیدہ، بامعنی اور مربوط مذاکراتی عمل کشمیر تنازعہ کے آبرو مندانہ اور حتمی حل کا واحد مہذب راستہ اور طریقہ ہے۔

مزاحمتی قائدین نے مزید کہا کہ کشمیر تنازعہ کا حتمی حل نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اس تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں کشمیری بلا لحاظ عمر و جنس بھارتی وردی پاشوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے اور اربوں روپیوں کے املاک کا نقصان بھی کشمیریوں کو سہنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ہزاروں جوان اور بزرگ اس تنازعہ کی وجہ سے بھارتی جیلوں میں بدترین صعوبتیں جھیل رہے ہیں اور مظالم کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مظلوم عوام اس تنازعہ کے آبرومندانہ اور حتمی حل کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور جدوجہد اور قربانیوں کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک کشمیری رواں مزاحمتی تحریک کے ہدف کو حاصل نہیں کرتے ہیں۔


یوسف نقاش اور جاوید میر نے مزید کہا کہ برصغیر بھارت و پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی کی ضمانت کشمیر کے آبرومندانہ اور حتمی حل میں پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ برصغیر بھارت و پاکستان اور کشمیر میں انسانیت و اقتصادیات تشویشناک اور تباہ کن حادثات اور واقعات کا موجب بنتا رہے گا۔ قائدین نے مزید کہا کہ اگر بھارت کو غیر اصولی مُوقف اور ہٹ دھرمی و تعزیبی پالیسی کو ترک کرکے کشمیر تنازعہ کے آبرومندانہ اور حتمی حل کے لئے پاکستان اور حریت کانفرنس سے مذاکراتی عمل کے لئے آگے آنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 729290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش