QR CodeQR Code

سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں پر حملے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

3 Jun 2018 17:22

آئی ایس پی آر کیمطابق دہشتگردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جسکے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور چوکی پر تعینات پاک فضائیہ کا 1 جوان زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سرحد پار سے بلوچستان اور باجوڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کئے گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور چوکی پر تعینات پاک فضائیہ کا 1 جوان زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے افغان سرحد کی جانب سے باجوڑ اور بلوچستان میں قمر دین کاریز میں کئے جس میں باڑھ لگانے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل تھی، دہشت گرد حملے کا مقصد پاک افغان سرحد پر باڑھ کی تعمیر روکنا ہے، تاہم دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑھ اور سرحدی قلعوں کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 729298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729298/سرحد-پار-سے-پاکستانی-چوکیوں-پر-حملے-جوابی-کارروائی-میں-6-دہشتگرد-ہلاک-ا-ئی-ایس-پی-ا-ر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org