0
Sunday 3 Jun 2018 19:46

ریحام خان کا عام انتخابات سے قبل اپنی کتاب منظرعام پر لانے کا فیصلہ

ریحام خان کا عام انتخابات سے قبل اپنی کتاب منظرعام پر لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عام انتخابات سے قبل اپنی کتاب منظرعام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز ہی کتاب میں نہیں شامل بلکہ اس میں وہ اور بھی بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ واضح رہے کہ کتاب انگریزی میں ہے تاہم اس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب ابھی شائع ہوئی ہی نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب اپنی ایک ٹوئٹ میں ریحام خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ناقدین کو جواب دیا ہے اور سوشل میڈیا پر کتاب کو فروغ کرنے والوں ناقدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین کو نظر انداز کریں جو کیچڑ تو اچھالیں گے ہی کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 729327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش