0
Sunday 3 Jun 2018 20:24

شمالی وزیرستان، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نوجوانوں کا احتجاجی دھرنا

شمالی وزیرستان، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نوجوانوں کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم نے ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف میر علی بازار میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ دھرنا گزشتہ روز پولیٹیکل محرر حمیداللہ کے قتل کے بعد شروع ہوا، جس کو دو دن پہلے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ احتجاج کے شرکاء کا کہنا ہے کہ علاقے میں کچھ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ان واقعات کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ اس تنظیم نے گزشتہ ماہ ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات کے خلاف پانچ روزہ احتجاجی دھرنا دیا تھا اور بعد میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کے بعد دھرنا ختم کردیا۔ معاہدے میں عسکری اور سول حکام نے انکو باور کرایاتھا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں جائیں گے، فوج اور سول انتظامیہ ملکر علاقے میں گشت کرینگے۔ وزیرستان کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نے امن وامان برقرار رکھنے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، اس لئے وہ لوگ دوبارہ سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 729346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش