QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا اور انکی اہلیہ قوم کو بتائیں کہ انکی عزت کے معیار کیا ہیں، سعید غنی

3 Jun 2018 23:39

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیر پگارا کو صرف اپنی غربت مٹانے کی فکر ہے، وہ یاد رکھیں کہ اب نہ آمر ضیاء واپس آئیں گے اور نہ ہی جام صادق، جو ان کی معاشی بدحالی کو ختم کرتے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا موجد پیر پگارا کا خاندان رہا ہے، پیر پگارا پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کی بجائے پہلے اپنی فنگشنل لیگ تو تلاش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شمولیت اور پیپلز پارٹی پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر اور مسز مرزا قوم کو بتائیں کہ ان کی عزت کے معیار کیا ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے انہیں نام دیا، عزت دی اور مقام دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ جی ڈی اے سیاسی نوسر بازوں پر مشتمل ہے، مسٹر اور مسز نے اس میں شمولیت کرکے اپنی اوقات بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر پگارا کو صرف اپنی غربت مٹانے کی فکر ہے، وہ یاد رکھیں کہ اب نہ آمر ضیاء واپس آئیں گے اور نہ ہی جام صادق، جو ان کی معاشی بدحالی کو ختم کرتے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا موجد پیر پگارا کا خاندان رہا ہے، پیر پگارا پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کی بجائے پہلے اپنی فنگشنل لیگ تو تلاش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک کارکن پیرپگارا کی ضمانت ضبط کرانے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ان سیاسی نوسربازوں کو بخوبی جانتے ہیں، جو چور دروازے سے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 729380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729380/ذوالفقار-مرزا-اور-انکی-اہلیہ-قوم-کو-بتائیں-کہ-عزت-کے-معیار-کیا-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org