0
Sunday 3 Jun 2018 23:55

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے اور جلد وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ٹوئٹر پر دیئے جانے والے والے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا، مجھے میرے گھر سے ہی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے، چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے ناراض پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ ایسی باتیں بھی کی گئی ہیں جو میں فی الحال بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے ٹکٹ میرے گھر میں ہی نہیں دیا گیا اس کا ذمہ دار میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو سمجھتا ہوں، انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان اور تحریک انصاف کی عزت کی خاطر انہیں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا، یہ سب باتیں میں قوم کے سامنے رکھوں گا۔

واضح رہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلے پر تحریک انصاف سندھ و کراچی کی تنظیم مختلف گروپ بندیوں میں تقسیم ہونے کے بعد شدید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، پارٹی کے سینئر رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کی تنظیمی طور پر خراب صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی پر اپنی منوپلی قائم کی ہوئی ہے۔ ان رہنماوں اور کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پارلیمانی بورڈ کو توڑ کر نیا بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان اپنی نگرانی میں ٹکٹوں کی تقسیم کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 729384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش