0
Monday 4 Jun 2018 12:10

لکی مروت میں 7 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ فائرنگ سے قتل بہن زخمی

لکی مروت میں 7 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ فائرنگ سے قتل بہن زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں ایک معصوم گھریلو ملازمہ کو مالکان نے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں ٹپ تختی خیل میں کام پر دیر سے آنے پر 7 سالہ ملازمہ قتل، جبکہ بڑی بہن زخمی ہو گئی ہے۔ 7 سالہ کمسن ملازمہ ہادیہ اپنی بڑی بہن صفیہ کے ساتھ کام کیلئے گھر میں داخل ہوئی تو ملزم کاشف نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ زخمی صفیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم گھر میں داخل ہوئیں تو کاشف نے کہا کیوں دیر سے آئی اور فوراً ہم پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے 7 سالہ بچی کی لاش اور زخمی بہن کو فوراً تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کاشف کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 729433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش