0
Monday 4 Jun 2018 17:36

یوم علیؑ کے موقع پر کراچی و حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم علیؑ کے موقع پر کراچی و حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علیؑ کے موقع پر 6 جون کو کراچی اور حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں شہروں میں پابندی صرف 21 رمضان کو یوم علیؑ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 729516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش