0
Monday 4 Jun 2018 18:02

فاروق ستار سمیت 4 ایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

فاروق ستار سمیت 4 ایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں میں نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015ء میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 729531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش