0
Monday 4 Jun 2018 23:36

ریحام خان کی کتاب 25 ہزار میں بکے گی، حنیف عباسی

ریحام خان کی کتاب 25 ہزار میں بکے گی، حنیف عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب 25 ہزار میں بکے گی، جتنی اسے میڈیا میں توجہ مل رہی ہے، ہم سیاسی آدمی ہیں اور میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں۔ نجی ٹی کے پروگرام ”آن دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا کہ کب انہوں نے کتاب لکھنی تھی۔ میں سیاسی آدمی ہوں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریحام کے ساتھ ظلم ہوا تھا اور وہ کتاب لکھنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک باعزت عورت پر رمضان میں گندگی اچھالی جارہی ہے۔ ریحام خان کی کتاب جو پہلے 5 ہزار میں بکنی تھی اب 25 ہزار میں بکے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 729600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش