0
Tuesday 5 Jun 2018 09:35

یوم شہادت حضرت علی (ع)، محکمہ داخلہ نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

یوم شہادت حضرت علی (ع)، محکمہ داخلہ نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سیز کو یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیلئے تازہ سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو یوم حضرت علی(ع) کے جلوس کو چار درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کرنے اور جلوس میں داخل افراد کی مکمل سکیورٹی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر اور دیگر سکیورٹی آلاٹ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس سلسلے میں ہر ضلع میں بین الصوبائی مذاہب کمیٹیاں اور امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 729631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش