0
Tuesday 5 Jun 2018 23:15

کسی کے بائیکاٹ سے فرق نہیں پڑتا، ایم کیو ایم کراچی کی اصل وارث جماعت ہے، خواجہ اظہار الحسن

کسی کے بائیکاٹ سے فرق نہیں پڑتا، ایم کیو ایم کراچی کی اصل وارث جماعت ہے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی اصل وارث جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کے درمیان رہ کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں فیصلہ ہوجائیگا کہ عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم کراچی سمیت سندھ شہری علاقوں کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے زیراہتمام حورین ہال بلاک بی میں منعقدہ دعوتِ افطار وڈنر میں موجود شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ دعوت افطار ڈنر میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن فرقان اطیب، سابق رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی، ڈسٹرکٹ انچارج عباس جعفری و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی سمیت نارتھ ناظم آباد کی معزز شخصیات اور عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو اون کرتی ہے اور گزشتہ چار دہائیوں سے کراچی کے عوام ایم کیو ایم پر اعتماد کا اظہار کرتے رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا دور آتے ہی باہر سے آنے والی برساتی جماعتیں اور ان کے نام نہاد سیاسی رہنما کراچی پر اپنا حق جمانے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی کل بھی ایم کیو ایم کا شہر تھا اور آج بھی اور آئندہ بھی ایم کیو ایم کا شہر ہی رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی پچھلے دس سالوں سے لاڑکانہ میں ایک یوسی نہ بناسکی وہ کراچی کے عوام کے لئے کیا کریگی۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ کسی کے بائیکاٹ سے ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے سابقہ ریکارڈ توڑیں گے، پتنگ کانشان ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کے پاس ہے اور ٹکٹ دینے کا اختیار کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم باہر سے کراچی پر قبضہ جمانے کا خواب دینے والی جماعتوں کو کسی صورت کھلا میدان نہیں دے گی اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لئے کراچی میں کام کیا جارہا ہے لیکن جو لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ جان لیں کہ ایم کیو ایم کو دنیا کی کوئی طاقت بھی ختم نہیں کرسکتی، ہمارے دو ہزار سے زائد کارکنان آج بھی جیلوں میں قید ہیں اور تمام تر جبر اور ظلم کے باوجود بھی ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن عوام کے درمیان موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 729807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش