0
Tuesday 5 Jun 2018 23:55

یوم شہادت حضرت علیؑ کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب، جلوس اور مجالس کی کڑی نگرانی ہوگی

یوم شہادت حضرت علیؑ کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب، جلوس اور مجالس کی کڑی نگرانی ہوگی
اسلام ٹائمز۔ حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت آج 21رمضان المبارک بروز بدھ منایا جائے گا، اس سلسلے میں ملتان پولیس نے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، جس کے تحت 800 پولیس افسر و اہلکار جلوسوں اور مجالس عزا پر ڈیوٹی دیں گے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی، گزشتہ روز یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے ماتمی جلوس امام بارگاہ ابوذر غفاری سے برآمد ہوا اور پیر غلام یسین دربار کربلا پر اختتام پذیر ہوا، آج بروز بدھ ملتان میں 10 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، ان میں 2جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، مرکزی جلوس محلہ ناصر آباد جھک سے نکالا جائے گا، جو آستانہ لعل شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوسوں کے ساتھ پولیس کے ساتھ ساتھ رضاکار بھی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 729818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش