0
Wednesday 6 Jun 2018 09:16

لاہور، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس برآمد

لاہور، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسب سے لاہور میں تاریخی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا ہے۔ ضریح کی برآمدگی سے قبل علامہ محمد عباس رضوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا جس میں انہوں نے فضائل و مصائب اہلبیت(ع) بیان کئے۔ اس موقع پر عزادار ہزاروں کی تعداد میں شریک ہیں۔ ضریح مبارک کا جلوس مبارک حویلی سے چوک رنگ محل پہنچے گا جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ نماز ظہرین علامہ حیدر علی موسوی کی اقتدار میں ادا ہو گی۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا افطاری کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ شرکا کے جلوس میں داخلے کیلئے موچی گیٹ اور اکبری گیٹ کا راستہ رکھا گیا ہے جبکہ روٹ پر آنیوالے دیگر تمام راستے خاردار تاریں لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔
 
جلوس کے راستوں پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ عزاداروں کو 3 مقامات پر تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ قائم  مقام ڈی آئی جی آپریشنز معین مسعود کے مطابق جلوس کے اختتام تک پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک کیلئے بھی متبادل پلان جاری کردیا گیا تھا جس پر وارڈنز تعینات ہیں اور کامیابی کیساتھ ٹریفک کو ڈائی ورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کیساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بھی تعینات کیا گیا ہے۔جب کہ جلوس کی برآمد گی سے قبل روٹ پر مکمل کلین سویپ آپریشن کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 729865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش