0
Wednesday 6 Jun 2018 12:38

(ن) لیگ کا پشاور کے 4 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان

(ن) لیگ کا پشاور کے 4 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور شہر کے 4 صوبائی حلقوں کے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے مطابق ملک ندیم، خادم علی یوسفزئی، حسن محمود اور قمر زمان میدان میں اتریں گے۔ اس سلسلہ میں صوبائی صدر امیر مقام کی سربراہی میں قائم صوبائی پارلیمانی بورڈ نے مذکورہ ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قمر زمان پی کے 75، ملک ندیم پی کے 76، حسن محمود پی کے 77 اور خادم علی یوسفزئی پی کے 78 سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کے مطابق اس بار پشاور سے بڑی کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیں گے کہ پشاور کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ شہر مسلم لیگ کا مرکز رہا ہے، میاں نواز شریف کی کوششوں سے اب ایک بار پھر پشاور میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دیگر امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 729879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش