QR CodeQR Code

بلوچستان میں کاغذات نامزدگی وصول کرنیکا سلسلہ جاری

6 Jun 2018 15:45

میڈیا رپورٹس کیمطابق قلات میں قومی اسمبلی کیلئے تین افراد نے کاغذات نامزدگی فارمز حاصل کئے، جن میں مولانا محمود شاہ آغا، فضل الرحمان شاہ اور ٹکری شفقت لانگو شامل ہیں۔ ضلع چاغی میں الیکشن لڑنیکے خواہشمند امیدواروں نے اب تک 26 نامزدگی فارم حاصل کرلئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ کیلئے 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ کاغذات حاصل کرنے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی، قاسم خان سوری، نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی سمیت دیگر شامل ہیں۔ قلات میں قومی اسمبلی کے لئے تین افراد نے کاغذات نامزدگی فارمز حاصل کئے، جن میں مولانا محمود شاہ آغا، فضل الرحمان شاہ اور ٹکری شفقت لانگو شامل ہیں۔ ضلع چاغی میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں نے اب تک 26 نامزدگی فارم حاصل کر لئے، جن میں روایتی سیاسی حریف سخی امان اللہ نوتیزئی اور میر عارف محمد حسنی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 08 جون ہے، تاہم ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔


خبر کا کوڈ: 729911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729911/بلوچستان-میں-کاغذات-نامزدگی-وصول-کرنیکا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org