0
Wednesday 6 Jun 2018 21:06

آرمی چیف کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، پیشہ وارنہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، پیشہ وارنہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات کی ہے اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پیشہ وارانہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی نگران وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 729961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش