QR CodeQR Code

پولیو خاتمہ، چاروں صوبوں میں نیا نیشنل ایمرجنسی پلان مرتب

6 Jun 2018 21:43

نئے ایمرجنسی پلان میں لوسیزن میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے انسداد پولیو مہم کی بھی منظوری دی گئی، نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان میں چار کاموں کے حوالے سے اہم اقدامات کی بھی نشاندہی کی گئی، جس میں پروگرام آپریشن، وائلڈ پلیو وائرس کیس کے حوالے سے فوری تشخیص و رسپانس، رسک اسسمنٹ اور فیصلہ سازی میں تعاون، مینجمنٹ و احتساب سے متعلقہ اقدامات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چاروں صوبوں کی باہمی مشاورت سے صوبہ بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے نیا نیشنل ایمر جنسی پلان برائے 2018-19ء تشکیل دیدیا گیا ہے جسکے تحت ہائی رسک اضلاع میں کمیونٹی بیسڈ ویکسینیٹرز کی حکمت عملی کے تحت اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائیگا جبکہ افغان بارڈر سے متصل علاقوں و اضلاع میں بھی کوریڈور ایکشن پلان کے تحت پولیو ایریڈکیشن انیگیٹو پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ کمزور کارکردگی کے حامل اضلاع میں بچوں کے روٹین کے حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلقہ اقدامات کے ذریعے بہتری لائی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں وزارت صحت کے تحت چاروں صوبوں کے پولیو ایمرجنسی سنٹرز کے صوبائی کوآرڈینیٹرز اور سیکرٹریز صحت کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا، جس میں آئندہ نیشنل ایمرجنسی پلان برائے 2018-19ء کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ نئے ایمرجنسی پلان میں لوسیزن میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے انسداد پولیو مہم کی بھی منظوری دی گئی، نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان میں چار کاموں کے حوالے سے اہم اقدامات کی بھی نشاندہی کی گئی، جس میں پروگرام آپریشن، وائلڈ پلیو وائرس کیس کے حوالے سے فوری تشخیص و رسپانس، رسک اسسمنٹ اور فیصلہ سازی میں تعاون، مینجمنٹ و احتساب سے متعلقہ اقدامات شامل ہیں۔ پلان کے مطابق اضلاع کو چار ٹائرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹائر ون میں جہاں پولیو سے متعلق کوریزوائز ہیں، ٹائرٹو میں ہائی رسک اضلاع کی تمام قومی انسداد پولیو مہم اور اضافی ڈوزز کی مہم شامل ہیں جبکہ ٹائرتھری میں شامل اضلاع میں بعض علاقوں میں بچوں کو اضافی پولیو ڈوزز دی جائیگی اور ٹائر فور میں شامل کم رسک کے حامل اضلاع میں صرف قومی انسداد پولیو مہم کی جائینگی، پلان میں خصوصاً ٹائر ون کے اضلاع میں سپلیمنٹری ایمونائزیشن ایکوٹیویز کے ذریعے کمیونٹی بیسڈ ویکسینیٹرز کے ذریعے بچوں تک پولیو قطرے پلانے اور انکاری کیسز کو زیادہ توجہ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 729963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729963/پولیو-خاتمہ-چاروں-صوبوں-میں-نیا-نیشنل-ایمرجنسی-پلان-مرتب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org