0
Wednesday 6 Jun 2018 22:28

دہشتگرد گروہوں کا مسلمانوں کیخلاف جنگ جاری رکھنا فعل حرام ہے، افغان علماء کا اعلامیہ

دہشتگرد گروہوں کا مسلمانوں کیخلاف جنگ جاری رکھنا فعل حرام ہے، افغان علماء کا اعلامیہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سینکڑوں اہلسنت علماء نے طالبان دہشتگرد گروہوں کی جانب سے جاری جنگ کو غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کا مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری رکھنا فعل حرام ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے علماء کے فتوے کی حمایت جبکہ طالبان نے مخالفت کی ہے۔ دہشت گرد گروہ طالبان نے ہزاروں افغان علماء کی جانب سے ملک میں جاری جنگ کے خلاف دیئے جانے والے فتوے کو مسترد کر دیا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے فتوے کی حمایت کر دی۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان علماء کے فتوے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ دہراتے ہیں کہ طالبان تشدد کا راستہ ترک کرکے امن کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت، علماء کی جانب سے دیئے گئے فتوے کی مکمل حمایت کرے گی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ صورت حال میں رمضان کے ماہ مبارک میں ہمارے قابل احترام علماء نے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت اور ملک کے عوام کی جانب سے ان کا شکر گزار ہوں۔ صدر اشرف غنی نے تمام حکومتی ایجنسیز کو ہدایت کی کہ وہ علماء کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز پر مستقبل میں عمل درآمد کے لئے ایکشن پلان ترتیب دیں۔ صدر اشرف غنی نے طالبان کی طرف سے علماء پر کئے گئے حملے کی بھی مذمت کی۔ ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وہ نام نہاد جہاد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد گروہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ اینجسیوں کی سرپرستی میں اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 729975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش