0
Wednesday 6 Jun 2018 22:53

کراچی میں یوم علیؑ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر

کراچی میں یوم علیؑ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت امام علیؑ کی مرکزی مجلس 11 بجے نشتر پارک میں برپا ہوئی، جس سے علامہ کمیل مہدوی نے خطاب کیا، جس کے بعد نشتر پارک سے ہی جلوس برآمد کیا گیا۔ مرکزی جلوس عزاء میں علم، تابوت، تعزیئے، شبیہ ذوالجناح بھی برآمد کئے گئے۔ مرکزی جلوس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام مظلومؑ شریک تھے، مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین کا انتظام مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جہاں 2 بجے دن عزادارانِ امام علیؑ نے علامہ شاہد رضا کاشفی کی زیر اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امام علیؑ نے لاپتہ شیعہ افراد و اسیران کی بازیابی و رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد نوحوں اور مرثیوں کی صداؤں میں مرکزی جلوس
روایتی راستوں نشتر پارک، ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ، ٹاور سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں کہی مقامات پر روزہ دار عزاداران امام علیؑ کیلئے باجماعت نماز و افطار کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف پلان مرتب کیا گیا تھا، پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار اور افسران نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی گئی۔ جلوس کے روٹ کو 6 سیکٹرز اور 15 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا۔ پلان کے تحت 40 ایمبولینسیز مجوزہ پوائنٹس پر تعینات کی گئیں۔ کیمرے کی آنکھ سے جلوس کے مکمل روٹ کی نگرانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 729979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش