0
Wednesday 6 Jun 2018 23:30

پیپلز پارٹی پاراچنار کے صدر کو ٹکٹ نہ دینے پر رہنماؤں کا سخت اظہار برہمی

پیپلز پارٹی پاراچنار کے صدر کو ٹکٹ نہ دینے پر رہنماؤں کا سخت اظہار برہمی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پاراچنار کے رہنماؤں نے پی پی پی کے صدر کو ٹکٹ نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کے اعلٰی حکام سے کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے صدر حاجی جمیل طوری، سیکرٹری جنرل علی اکبر، سیکرٹری جنرل آل فاٹا سید افتخار شیرازی، صدر پیپلز یوتھ زاہد حسین، صدر پی ایس ایف عرفان حیدر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کرم ایجنسی حلقہ این اے 46 سے پی پی پی کے صدر کو ٹکٹ سے محروم رکھنے اور غیر کارکن شخص کو ٹکٹ دینے کی سازش کی جا رہی ہے اور پارٹی کے بعض ذمہ دار افراد پارٹی کی اعلٰی قیادت کو غلط مشورے دیکر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے اعلان کیا کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا اور احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے پوری عمر پارٹی میں گزار کر قربانیاں دی ہیں، جبکہ پارٹی میں موجود بعض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پیراشوٹ کے ذریعے پارٹی میں اترنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ پارٹی صدر کو ہی این اے 46 کا ٹکٹ دیا جائے اور انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کارکن کی بجائے کسی اور امیدوار کو دیا جا رہا ہے، جس سے پارٹی کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 729993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش