0
Thursday 7 Jun 2018 01:42

سندھ کی نگراں کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار

سندھ کی نگراں کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نگراں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے زیر گردش کئی ناموں پر اعتراضات اٹھا دیئے گئے۔ نگراں وزیراعلی فضل الرحمان کے پاس کابینہ کی تشکیل کے لئے درجنوں ناموں کی فہرست موجود ہے جس پر غور جاری ہے، تاہم اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کابینہ کے لئے زیر غور ناموں میں سیاسی جماعتوں کے سفارشی ہونے پر اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعلی فضل الرحمان مشاورت سے غیر جانبدار اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے حامی ارکان کے انتخاب کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئینی طور پر کابینہ میں 18 وزراء، 5 مشیران اور معاون خصوصی مقرر کئے جاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 730008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش