0
Thursday 7 Jun 2018 01:56

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی نجدیت و یہودیت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، افتخار غزالی

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی نجدیت و یہودیت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، افتخار غزالی
اسلام ٹائمز۔ سحر فاؤنڈیشن کراچی یوتھ اسٹڈی سرکل کے اشتراک سے مشرف کالونی میں القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سحر کے چیئرمین افتخار غزالی نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور آزادی کی راہ میں رکاوٹ آل سعود اور عرب لیگ کی پراسرار زبان بندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 33 ملکوں کی فوج دھنیا، پودینہ کی پیداوار کے لئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے رنگیلے حکمرانوں سے خیر کی توقع عبث ہے۔ سیمینار سے نامور قانون دان بیرسٹر سفی عالم انصاری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی قوم پرستی سے نہیں بلکہ ملی وحدت اور یکجہتی سے ممکن ہے، مگر آل سعود قطر اور یمن کے وجود کو مٹانے میں توانائی صرف کررہے ہیں جبکہ فسلطین کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی انکا ایجنڈا نہیں ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ اسٹڈی سرکل کی ڈپٹی کنوینر انیلہ سومرو نے کہا کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی نجدیت و یہودیت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ سیمینار میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کروائیں اور فلسطینی مسلمانوں پر جاری وحشیانہ جارحیت و بربریت کے خلاف عالمی فورم میں بھر پور آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 730013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش