QR CodeQR Code

دین اللہ، رسول(ص) اور اہلبیت(ع) کی پیروی کا نام ہے، لیاقت بلوچ

7 Jun 2018 09:17

تکمیل تراویح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ان دنوں ایک خاتون کی کتاب کے حوالہ سے ماہ رمضان میں کیسی عجب بکواسیات ہورہی ہیں، یہ ایک سیکولر طبقہ نے مذہب اسلام کو مذاق بنا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر مسلم ٹاؤن لاہور میں تکمیل تراویح قرآن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد ہوا، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام دینی جماعتیں متحد ہوں۔ تکمیلِ تراویح قراٰن کی تقریب میں سلمان بلوچ، حافظ قاری باسط، حافظ نسیم، اللہ دتہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب مین تکمیل تراویح قرآن پر قاری اللہ دتہ، حافظ نسیم اور دیگر میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ان دنوں ایک خاتون کی کتاب کے حوالہ سے ماہ رمضان میں کیسی عجب بکواسیات ہورہی ہیں، یہ ایک سیکولر طبقہ نے مذہب اسلام کو مذاق بنا لیا ہے۔ ان افراد کی بیزاری وہ بھی مذہب سے ان کے اعمال سے واضح ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دین کا نام اللہ و اللہ کے رسولؐ کا نام ہے، اہلبیتؑ کی پیروی کا نام ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام دینی جماعتیں متحد ہوں اور تمام دین سے وابستہ افرا کو میدان میں نکلنا چاہئیے تاکہ پنجاب کو کرپٹ مافیا و جاگیرداروں سے پاک کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 730037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730037/دین-اللہ-رسول-ص-اور-اہلبیت-ع-کی-پیروی-کا-نام-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org