QR CodeQR Code

سعودی حکومت نے مزید 100 پاکستانی اپنے ملک سے بے دخل کر دیئے

7 Jun 2018 18:54

بے دخل ہونیوالے مسافروں نے امیگریشن حکام کو بتایا کہ ان کے کفیل ان پر مظالم ڈھاتے تھے، مزدوری سے زیادہ ٹیکسز تھے اور ٹیکس نہ ادا کرنے پر جیلوں میں ڈال دیا گیا جہاں جیل کا عملہ حرام خور پاکستانی جیسی گالیاں بکتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیساتھ دوستی کا دم بھرنے والا سعودی عرب پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ بند کر سکا، مزید 100 پاکستانیوں کو قید و بند کی صعوبتوں کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ بے دخل ہونیوالے غریب پاکستانی سعودی ایئر کی پرواز 3610 کے ذریعے جدہ سے لاہور پہنچے۔ امیگریشن حکام نے ضروری پڑتال کے بعد تمام بے دخل کئے گئے مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ بے دخل ہونیوالے مسافروں نے امیگریشن حکام کو بتایا کہ ان کے کفیل ان پر مظالم ڈھاتے تھے، مزدوری سے زیادہ ٹیکسز تھے اور ٹیکس نہ ادا کرنے پر جیلوں میں ڈال دیا گیا جہاں جیل کا عملہ حرام خور پاکستانی جیسی گالیاں بکتا تھا۔ مسافروں نے مزید بتایا کہ اب بھی ہزاروں پاکستان سعودی عرب کی جیلوں میں جانوروں سے بھی بدترزندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروائے۔ بے دخل ہو کر واپس پاکستان آنیوالے مسافروں کا تعلق جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 730066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730066/سعودی-حکومت-نے-مزید-100-پاکستانی-اپنے-ملک-سے-بے-دخل-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org