QR CodeQR Code

پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کے شمالی وزیرستان داخلے پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

8 Jun 2018 11:45

شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے یوتھ آف وزیرستان کے 5 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ پی ٹی ایم کے راہنما محسن داوڑ کے ایجنسی میں داخلے پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔ دفتر پولیٹیکل ایجنٹ کیجانب سے جاری اعلامیے کیمطابق امن عامہ کو نقصان پہنچانے اور ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے یوتھ آف وزیرستان کے 5 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے راہنما محسن داوڑ کے ایجنسی میں داخلے پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔ دفتر پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امن عامہ کو نقصان پہنچانے اور ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان کی جانب سے گذشتہ 5 دنوں سے جاری دھرنے میں سحری کے وقت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ہونے والوں میں یوتھ آف وزیرستان کے صدر نورالاسلام داوڑ اور چند دیگر رہنما شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران پولیٹیکل محرر حمید اللہ سمیت درجن بھر افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں، جس کے خلاف اس سے قبل بھی دھرنا دیا گیا تھا جبکہ ایک بار پھر میرعلی میں گذشتہ 5 دنوں سے دھرنا جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 730304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730304/پی-ٹی-ایم-رہنما-محسن-داوڑ-کے-شمالی-وزیرستان-داخلے-پر-3-ماہ-کیلئے-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org