QR CodeQR Code

پشاور، گندگی ٹھکانے نہ لگانے پر ناظمین سراپا احتجاج

8 Jun 2018 12:45

پشاور کی نیبر ہڈ کونسلوں کے ناظمین کا کہنا ہے کہ ڈمپنگ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ کر کے شہر کیساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، جس کیوجہ آج پورا شہر کچرے سے اٹا پڑا ہے، متعلقہ حکام کو اس معاملہ میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گندگی کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شہر بھر میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ پشاور کی نیبر ہڈ کونسلوں کے ناظمین کا کہنا ہے کہ ڈمپنگ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ کر کے شہر کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ آج پورا شہر کچرے سے اٹا پڑا ہے، متعلقہ حکام کو اس معاملہ میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے نگران وزیراعلٰی دوست محمد خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈمپنگ گراؤنڈ کا مسئلہ حل کروا کر پشاور کے عوام کو اس اذیت سے نجات دلائیں۔


خبر کا کوڈ: 730310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730310/پشاور-گندگی-ٹھکانے-نہ-لگانے-پر-ناظمین-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org