0
Friday 8 Jun 2018 13:02

میرعبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ اور آواران سے الیکشن لڑنیکا اعلان

میرعبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ اور آواران سے الیکشن لڑنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں آبائی علاقے آواران کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے بھی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی کچہری میں متعلقہ ریٹرنگ آفیسر سے پی بی 29 کوئٹہ چھ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ چار مہینے کے دوران بلوچستان کی خدمت کا صحیح موقع نہیں ملا۔ اس بار وہ اپنے آبائی علاقے آواران سے الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گے۔ کوئٹہ کے عوام نے ہماری پارٹی پر اعتماد کیا اور ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو صوبے کی بہتری کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ عبدالقدوس بزنجو نے جس حلقے سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے، وہ پہلے پی بی فور کہلاتا تھا۔ پرانے پی بی تھری کا ایک بڑا حصہ بھی اب اس حلقے میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ 2013ء کے انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو اپنے علاقے آواران میں شورش اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث صرف 544 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کوئٹہ میں وہ کتنے رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 730312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش