QR CodeQR Code

مردان، لوڈشیڈنگ کیخلاف پر تشدد مظاہرہ، 3 اہلکار زخمی، 40 مظاہرین گرفتار

8 Jun 2018 17:25

مردان کی عوام بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور مردان ملاکنڈ روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کیا، روکنے پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ شروع کیا، جسکے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کی عوام بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 40 سے زائد مشتعل مظاہرین گرفتار جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مردان کی عوام بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور مردان ملاکنڈ روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کیا، روکنے پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ شروع کیا، جس کے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا، جبکہ 40 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کرنے پر گذشتہ دنوں مایار کے عوام نے بھی مردان شہر تک واپڈا کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا تھا اور توڑ پھوڑ کرنے پر 80 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 730346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730346/مردان-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-پر-تشدد-مظاہرہ-3-اہلکار-زخمی-40-مظاہرین-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org