0
Friday 8 Jun 2018 23:45

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق تحریری جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز عدالت میں پیش اور تحریری جواب کے لئے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ آیا تو دستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنا دیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لئے سیکریٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے دائر کر رکھی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 730404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش