0
Friday 8 Jun 2018 23:49

پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے، خورشید شاہ

پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔ عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔ کالا باغ ڈیم سےمتعلق خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں، کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیئے، عدالت کو بھی چاہیئے وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے، کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش ہوں گے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مارشل لاء کوئی نہیں لگا سکتا، چیف جسٹس نے بھی کہا ہے ان کی بات کا یقین کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 730407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش